دہشتگردی کا خدشہ راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو باہمی رابطے مزید موثربنانے کی ہدایات

اسلام آباد،راولپنڈی میں حساس اداروں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے،وزیر داخلہ


ویب ڈیسک July 12, 2014
دونوں شہروں کی پولیس آپس میں انٹیلی جنس کے نظام کو مزید موثربنائے،وزیر داخلہ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آپریشن راہ عضب کے دوران دہشتگردوں کی ممکنہ کارروائی کو ناکام بنانے کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو باہمی رابطے مزید موثربنانے کی ہدایات دے دی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کےلانگ مارچ کی صورت میں ممکنہ حکمت عملی کی تیاری اور جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسلام آباد اور راول پنڈی کی پولیس کے درمیان باہمی رابطوں اور انٹیلی جنس کے نظام کو مزید موثربنانے کی ہدایات دیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی وجہ سے ملک میں امن وامان کی صورتحال حساس ہے۔ پولیس اور رینجرز کے مشترکہ گشت سے لوگوں میں احساس تحفظ پیدا ہوا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں حساس اداروں کی سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے۔ پولیس فورس جسمانی تربیت بہتر بنائے، خود کو جدید اسلحے سے لیس کرے۔ دونوں شہروں کی پولیس مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرے اور ایئرپورٹ کے اطراف سیکیورٹی کو سخت کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |