شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ کی تنخواہ نے سب کو حیران کر دیا

اداکار نے 7300 کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امیر ترین فنکار کا اعزاز حاصل کیا


ویب ڈیسک September 15, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ کی سالانہ تنخواہ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2.7 کروڑ روپے سالانہ کما کر روی بھارتی سنیما کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے باڈی گارڈ بن گئے ہیں۔

شاہ رخ خان کے ساتھ گزشتہ ایک دہائی سے منسلک روی سنگھ کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 17 لاکھ روپے بنتی ہے، جسے سکیورٹی کے میدان میں ایک بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 2024 میں ہورون انڈیا رچ لسٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے 7300 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے ساتھ بالی ووڈ کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امیر ترین اداکار کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |