راولپنڈی موٹر وے ایم ٹو پر ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق

حادثہ کار کے ڈمپر سے ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا، ایک بچی اور خاتون زخمی بھی ہوئیں


ویب ڈیسک September 15, 2024
ریسکیو1122 نے امدادی کارروائی شروع کردی—فوٹو: فائل

موٹر وے ایم ٹو پر ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک بچی سمیت دوسری خاتون زخمی ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر ڈمپر کی کار کو ٹکر سے پیش آنے والے ٹریفک حادثے کی اطلاع کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو جائے وقوع پر پہنچا دیا گیا ہے

ابتدائی رپورٹ کے مطابق کار ڈمپر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق، ایک بچی اور دوسری خاتون زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو اہلکار امدادی کارروائی شروع کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئے اور ان کے ایمرجنسی کی دو گاڑیاں بھی ہمراہ تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں