لاہور مغل پورہ سے اشتہاری ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتاری سے قبل ملزم نے خود کو گولی مارنے کی دھمکی بھی دی تھی


سید مشرف شاہ September 15, 2024
(فوٹو : فائل)

مغل پورہ میں اشتہاری ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزم کی تین سال قبل خاتون پر فائزنگ کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

تفصلات کے مطابق فوٹیج میں ملزم کو خاتون پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ملزم کو گزشتہ روز ڈیفنس سی انویسٹیگیشن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون ماہم پر فائرنگ کا واقعہ مغل پورہ کے علاقہ میں پیش آیا تھا ڈیفنس سی انویسٹیگیشن نے کمال حکمت عملی کا مظاہرہ کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتاری سے قبل ملزم نے خود کو گولی مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |