منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ اسجد اقبال اور اویس منیر پری کوارٹر راؤنڈ میں پہنچ گئے

ایونٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ منگل سے شروع ہوگا


Sports Reporter September 15, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر نے فتوحات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ کے پری کوارٹر راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسجد اقبال نے آخری گروپ میچ میں عالمی چیمپئن قطرکےعلی العبیدی کو ایک فریم کی قربانی دیکر 1-3 کی اپ سیٹ شکست دی۔

اویس منیرنے بھی ایرانی کیوئسٹ سیاش موزانی کو 1-3 سے قابو کرلیا، ایونٹ کا ناک آوٹ مرحلہ منگل سے شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں