لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار

مغوی نوجوان کے نازک اعضاء میں مرچیں ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا


سید مشرف شاہ September 15, 2024
فوٹو- فائل

گلبرگ پولیس نے نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان نے مغوی کے نازک اعضاء میں مرچیں ڈالیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان بابر اور عارف نے نوجوان مدثر شوکت کو اغوا کیا تھا جس کے بعد مغوی پر ملزمان نے تشدد کر کے نازک اعضاء میں مرچیں ڈالیں جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

نوجوان کے نازک اعضاء میں مرچیں ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان مدثر شوکت کے اغواء کا مقدمہ چار ملزمان کے خلاف دو روز قبل درج ہوا تھا جس میں ملزمان عامر،بلال،عارف اور شاہ زیب کو نامزد کیا گیا تھا مقدمہ مغوی کی والدہ کے بیان پر درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مغوی نوجوان کے قریبی رشتہ دار ہیں اور اوکاڑہ سے واپس آرہے تھے جہاں جھگڑے کے بعد یہ واقرہ پیش آیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |