آئینی ترامیم قومی اسمبلی کے اندر پی ٹی وی پر بھی پابندی عائد

حکام نے سرکاری میڈیا کو بھی ایوان کے اندر کوریج کی اجازت نہیں دی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک September 15, 2024
پی ٹی وی کو بھی ایوان کے اندر کوریج کی اجازت نہیں ہوگی—فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کے معاملے پر ایوان کے اندر کی کارروائی کے دوران سرکاری میڈیا (پی ٹی وی) کی کوریج پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آج سرکاری ٹی وی کے کیمروں کو بھی ایوان میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، حکام کی طرف سے آرڈر ہے آج سرکاری میڈیا کو بھی کوریج کی اجازت نہیں ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے دعوے کے برعکس عام طور پر پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایوان کے اندر کی کارروائی کی کوریج کی اجازت صرف سرکاری ٹی وی کیمروں کو ہوتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔