آئینی ترامیم معاملہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی

آئینی ترامیم اتفاق رائے کی صورت میں کابینہ میں پیش کی جانی تھیں، ذرائع


ویب ڈیسک September 15, 2024
فوٹو؛ فائل

آئینی ترامیم کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا اتوار کو بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترامیم اتفاق رائے کی صورت میں وفاقی کابینہ میں پیش کی جانی تھیں لیکن کابینہ کا اجلاس اب کل تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بھی کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کیلئے طلب کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |