پوائنٹ آف سیلز ٹیکس واپس لیا جائے نجی تعلیمی ادارے

چا ر ہزار فیس لینے والا اب پانچ ہزار فیس لیا کرے گا جس کا بوجھ والدین پر پڑے گا


خبر ایجنسی/ September 16, 2024
(فوٹو: فائل)

ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں نے حکومت کی جانب سے ایک ہزا ر روپے سے زائد ماہانہ فیس لینے والے نجی اسکولوں پر پوائنٹ آف سیلز ٹیکس کے مجوزہ نفاذ کیخلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیدی ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ مذکورہ ٹیکس سے تعلیم انتہائی مہنگی اور عام آدمی کی پہنچ سے مزید دور ہو جائے گی۔

25 فیصد ٹیکس کا مطلب سیدھا ہے کہ چا ر ہزار فیس لینے والا اب پانچ ہزار فیس لیا کرے گا جس کا بوجھ والدین پر پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں