رمضان پکوان میں پیش ہے مزیدار اسپیشل سینڈوچ

اگر سینڈوچ کو اور مزیدار بنانا چاہیں تو ایک دوسرے ٹوسٹ پر کھیرا، ٹماٹر اورسلاد کے پتے کاٹ کر رکھ لیجئے

اگر اس کو مزیدار بنانا چاہیں تو ایک دوسرے ٹوسٹ پر کھیرا، ٹماٹر اورسلاد کے پتے کاٹ کر رکھ لیجئے،

لاہور:
رمضان پکوان میں پیش ہے مزیدار اسپیشل سینڈوچ جو مزیدار کے ساتھ صحت بخش بھی ہیں۔

اجزا:


انڈے ابلے ہوئے (تین عدد) باریک باریک کاٹ لیں، نمک (آدھا چائے کا چمچا)، کالی مرچ (آدھا چائے کا چمچا)، مسٹرڈ پیسٹ (ایک چائے کا چمچا)، مایونیز (تین کھانے کے چمچے)، چیڈر چیز (تین کھانے کے چمچے) کدوکش کرلیں، مکھن (دو کھانے کے چمچے)، ڈبل روٹی کے ٹوسٹ (حسب ضرورت)

ترکیب:

اسپیشل سینڈ بنانے کے لیے ایک پیالے میں باریک کٹے ہوئے انڈے، نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پیسٹ، مایونیز، چیڈر چیز اور مکھن ڈال کر ملائیں اس کے بعد لیے گئے ٹوسٹ پر رکھ کر اس کے سینڈوچ بنالیں، اگر اس کو مزیدار بنانا چاہیں تو ایک دوسرے ٹوسٹ پر کھیرا، ٹماٹر اورسلاد کے پتے کاٹ کر رکھ لیجئے، روزہ کھولنے کے دوران ذائقے دار سینڈوچ یقیناً آپ کو بہت پسند آئیں گے۔
Load Next Story