سرکاری پاور کمپنیوں کی نجکاری احتجاج سے بچنے کیلیے لازمی سروس ایکٹ نافذ
سرکاری پاورکمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج سے بچنے کے لیے وفاقی حکومت نے 6 ماہ کے لیے تمام پاور سیکٹر اداروں میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کے تحت ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوز میں یونین سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے، نجکاری کیخلاف ان اداروں کی یونینز اور ملازمین احتجاج کر سکتے ہیں۔
لازمی سروس ایکٹ نافذ ہونے کے بعد اس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔