2024

جاپان اہلیہ کو دن میں 100 بار فون کھڑکانے والا شوہر گرفتار

کالیں ہمیشہ گمنام فون نمبر سے آتی تھیں، اس لیے خاتون کالز بلاک بھی نہیں کر سکتی تھی


ویب ڈیسک September 16, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک 38 سالہ جاپانی شخص کو حال ہی میں اپنی بیوی کو ایک ہی دن میں 100 بار فون کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

جاپان کے شہر اماگاساکی کی رہائشی خاتون نے پولیس سے اپنے شوہر کی شکایت کی جو اسے دن میں 100 سے زیادہ مرتبہ گمنام طور پر فون کرتا تھا اور جب تک وہ فون بند نہیں کر دیتی تب تک فون کرتا رہتا تھا۔

پہلے پہل 31 سالہ خاتون کو بظاہر نامعلوم شخص کی طرف سے عجیب و غریب فون کالز موصول ہونے لگیں جس میں کالر اس وقت تک خاموش رہتا جب تک خاتون مایوسی کے عالم میں فون بند نہیں کر دیتیں۔

یہ کئی ہفتوں تک جاری رہا۔ کالیں ہمیشہ گمنام فون نمبر سے آتی تھیں، اس لیے خاتون کالز بلاک بھی نہیں کر سکتی تھی۔ زیادہ تر دنوں میں اسے درجنوں فون کالز موصول ہوتی تھیں لیکن بعض اوقات دن میں 100 سے زیادہ بار کال کرتا تھا۔

تاہم ایک رات جب وہ اپنے شوہر کے فون پر ویڈیو گیمز کھیل رہی تھیں تو انہوں نے سوچا کہ جب وہ شوہر کے ساتھ ہوتی ہیں تو ان کا فون نہیں بجتا جس پر انہوں نے پولیس کو اپنے شبہات سے آگاہ کیا اور بالآخر پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد شوہر کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں