
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیش میں سامنے آیا کہ ملزم یاسر علی نے خلیل الرحمان قمر سے رقم کا مطالبہ کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم یاسر علی کی فون کالز اور موبائل کا سی ڈی آر مغوی کے ساتھ میچ کررہا ہے، ملزم کو شناخت پریڈ میں شناخت کیا گیا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ملزم سے مال مقدمہ بھی برآمد ہوا، ملزم یاسر علی کے خلاف کرائمنل مٹیریئل موجود ہے لہٰذا ملزم کی ضمانت خارج کی جاتی ہے۔
مدعی کی جانب سے مدثر چوہدری اور زین قریشی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔