قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار

ایف آئی اے این سی بی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیے تھے، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک September 16, 2024
گرفتار ملزمان کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کو لاہور ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد عمران اور محمد اصغر شامل ہیں۔ ملزم محمد عمران گزشتہ 18 سال سے گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف سال 2006 میں تھانہ احمد نگر گجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا جبکہ ملزم محمد اصغر پاکپتن پولیس کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف سال 2020 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔ملزمان کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |