- سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر18ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
- ایف بی آر تنظیم نو،ممبرزآئی ٹی و ڈیجیٹل اقدامات کے عہدے ضم
- حکومت کا کمرشل بینک سے مہنگا قرض نہ لینے کا فیصلہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک گورنر ہاؤس کراچی میں آج لیکچر دیں گے
- حماس نے تل ابیب میں 7 صیہونیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
- آئی سی سی: سری لنکن اسپنر پر ایک سال کی پابندی عائد
- سی آئی اے کی چین، ایران، شمالی کوریا میں مخبروں کی آن لائن بھرتی کی مہم شروع
- سری لنکا سے شکست پر ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی
- وفاقی جامعہ اردو، اساتذہ و ملازمین کے احتجاج کا دائرہ وسیع
- ڈیرہ مراد جمالی جیل کے قریب قیدیوں کی وین پر فائرنگ سے 1 جاں بحق، 5 زخمی
- بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا
- آئینی ترمیم کیلیے حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، بلاول بھٹو
- پرتگال کے دارالحکومت میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک
- سپارکو نے گلگت بلتستان میں پہلے خلائی ایپلیکیشن اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح کردیا
- حلوے کے ڈبوں میں 10 کلو آئس اور ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- قومی ایئرلائن نے ترکیہ کے لیے فلائٹ آپریشن 13 اکتوبر تک عارضی طور پر معطل کر دیا
- کراچی؛ جناح اسپتال میں او پی ڈی کمپلیکس کے قریب خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد
- ویمنز ورلڈ کپ: پہلی بار آئی سی سی ٹورنامنٹ میں اسمارٹ ری پلے سسٹم استعمال ہوگا
- کچھ لوگ مجھے پی ٹی آئی کا چیئرمین نہیں دیکھنا چاہتے، بیرسٹر گوہر
ماہرہ خان کی بیٹے کی پیدائش کے وقت لی گئی یادگار تصویر پہلی بار وائرل
کراچی: پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کی پیدائش کے وقت لی گئی یادگار تصویر شیئر کردی۔
گزشتہ روز 15 ستمبر کو ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کی 15ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر اداکارہ نے اپنے بیٹے کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ بھی جاری کی۔
ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی 15 سال پُرانی تصویر پوسٹ کی جوکہ اداکارہ کے بیٹے کی پیدائش کے وقت اسپتال کے کمرے میں لی گئی تھی۔
مذکورہ تصویر میں ماہرہ خان محبت بھری نظروں سے اپنے اکلوتے اور نومولود بیٹے اذلان کو دیکھ رہی تھیں۔
مزید پڑھیں: شوہر کی جانب سے دیا گیا تحفہ چوری ہوگیا، ماہرہ خان کا انکشاف
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں 24 برس کی عُمر میں اپنی کُل کائنات کو دیکھتے ہوئے، صرف میرا اذلان۔
اُنہوں نے بتایا کہ اُن کے بیٹے اذلان کی پیدائش سال 2009 میں 15 ستمبر کو ہوئی تھی۔
ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ اپنے بیٹے سمیت تمام بچوں کے حق میں دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ میرے اذلان سمیت تمام بچوں کو سلامت رکھے، انہیں خوش و خرم، صحت مند اور لمبی زندگی عطا فرمائے، وہ اچھے راستے کا انتخاب کریں اور ہمیشہ شیطان کے شر سے محفوظ رہیں، آمین۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ جیسا کہ میری امی کہتی ہیں، ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب، آمین انشاء اللّٰہ۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ پہلی شادی کی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان ہے، اداکارہ کی یہ شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔
پہلی شادی میں ناکامی کے بعد، ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔