190 ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست مسترد کرنیکا فیصلہ چیلنج

ویب ڈیسک  پير 16 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کی گئی۔

بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے درخواست دائر کی جس میں احتساب عدالت کا 9 ستمبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرٹ پہ بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی اور ایسے کوئی شواہد یا مواد نہیں جس کی بنا پر سزا سنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں؛ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ عمران خان کی درخواست بریت مسترد

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اس مقدمے سے بری کرے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کرتے ہوئے حکم امتناع کی متفرق درخواست بھی دائر کر دی۔ متفرق درخواست میں موقف دیا کہ بریت کی درخواست پر فیصلے تک احتساب عدالت میں ٹرائل روکا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔