طبی ماہرین نے سافٹ ڈرنکس کی شوقین خواتین کو خبردار کردیا

45 سے 95 فیصد خواتین اور انڈرگریجویٹ طالب علم پوری دنیا میں پرائمری ڈسمینوریا کا شکار ہیں


ویب ڈیسک September 16, 2024
[فائل-فوٹو]

حالیہ مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ سافٹ ڈرنکس پینے والی خواتین کو حیض کے دوران شدید درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سائنسی رپورٹس میں شائع ہونے والے ایک حالیہ مطالعے میں خواتین میں پرائمری ڈسمینوریا (پی ڈی) کی نشوونما پر سافٹ ڈرنک کے ممکنہ کردار کی تحقیقات کی گئیں۔

محققین نے پایا کہ پی ڈی جو کہ دنیا بھر میں خواتین کو متاثر کرنے والی سب سے عام تکلیف دہ حیض کی حالتوں میں سے ہے، زیادہ کولڈ ڈرنکس پینے والی خواتین کو حیض کے دوران بغیر کسی بیماری کے درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

موجودہ اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ 45-95 فیصد خواتین انڈرگریجویٹ طالب علم پوری دنیا میں پی ڈی کا شکار ہیں۔

پی ڈی سے منسلک پیٹ کے نچلے حصے میں درد کسی بھی خاتون کے معیار زندگی کو منفی طور پر متاثر کر سکتا ہے، کام کے اوقات میں کمی کا سبب بن سکتا ہے اور صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں