کراچی میں نامعلوم افراد کا حملہ جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبدالرشید زخمی
سید عبدالرشید کی زخمی حالت میں ویڈیو سامنے آگئی
لیاری کے علاقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے سید عبدالرشید زخمی ہوگئے۔
لیاری جنرل اسپتال میں نرسنگ طلبا پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ پتھراؤ سے امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبدالرشید اور متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔
لیاری جنرل اسپتال کے طلبا نے غیر متعلقہ عناصر کی مداخلت پر چاکیواڑہ تھانے کے باہر احتجاج کیا۔ مشتعل طلبا نے چاکیواڑہ پولیس اسٹیشن کے باہر نعرے بازی کی اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ کئی ماہ میں متعدد بار پرنسپل شبانہ بلوچ کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کرچکے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پولیس نے احتجاجی طلبا پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد طلباء کو حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب سید عبدالرشید کی زخمی حالت میں ویڈیو سامنے آگئی جس میں انہوں نے اپنے اوپر حملے کا الزام پرنسپل شبانہ بلوچ، عذیر بلوچ اور انجم رحمان پر عائد کیا۔