چارجماعتوں نے پرویزمشرف کو محفوظ راستہ دینے پر اتفاق کیا تھا قمر زمان کائرہ
آصف زرداری،نوازشریف،فضل الرحمان اور اسفند یار ولی نے پرویزمشرف کو محفوظ راستہ دینے پراتفاق کیا تھا ،سابق وزیر اطلاعات
پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینے پر چار جماعتوں نے اتفاق کیا تھا جن میں آصف زرداری،نوازشریف،فضل الرحمان اور اسفند یار ولی شامل تھے۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پرویز مشرف کے ساتھ سمجھوتا ہوا تھا کہ اقتدار چھوڑنے پر ان کے خلاف فوجداری کیس نہیں بنے گا اگر نوازشریف سمجھوتے کا حصہ نہیں تھے تو ان کی حکومت نے پرویزمشرف کے خلاف کیس کیوں نہیں بنایا جبکہ ان کے خلاف مقدمہ عدالت کے ذریعے بنا۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چار جماعتوں نے مل کر پرویزمشرف کے حوالے سے فیصلہ کیا تھا جس میں سابق صدر آصف زرداری،وزیراعظم نوازشریف،مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی نے پرویز مشرف کو محفوظ راستے دینے پر اتفاق کیا تھا۔