مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف کراچی میں وکلا ایکشن کمیٹی کا احتجاج

مظاہرین کا جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا مطالبہ


کورٹ رپورٹر September 16, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

کراچی سٹی کورٹ میں وکلا ایکشن کیمٹی نے مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف احتجاج کیا ہے۔

وکلا ایکشن کمیٹی نے احتجاج میں اپنے تین مطالبات سامنے رکھے، جس میں سے پہلے میں مطالبہ کیا گیا سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن نکالا جائے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا آئینی ترامیم قومی اسمبلی کے نئے سیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ

 

وکلا نے کہا کہ عدلیہ آئینی ترمیم سپریم کورٹ کی آزادی پر حملہ ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری بحال کیا جائے۔ احتجاج میں کراچی بار کے صدر اور جنرل سیکریٹری بھی شریک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔