بچوں کی نازیبا تصاویر بی بی سی کے اینکر کو قید کی سزا سنائی جائے گی

بچوں کی نازیبا تصاویر پر بی بی سی کے اینکر کو 10 ماہ سے 12 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے


ویب ڈیسک September 16, 2024
بچوں کی نازیبا تصاویر پر بی بی سی کے اینکر کو 10 ماہ سے 12 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے

آج مقامی عدالت میں بچوں سے ہراسانی اور نازیبا تصاویر بنوانے پر برطانوی نشریاتی ادارے کے عالمی شہرت یافتہ نیوز اینکر ہیو ایڈورڈز کو زیادہ سے زیادہ 10 سال اور کم سے کم 12 ماہ قید کی سزا سنائی جانے کا امکان ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بی بی سی کے معروف اینکر نے واٹس ایپ پر بچوں سے 41 نازیبا تصاویر منگوانے کا اعتراف کیا تھا جن میں سے 7 انتہائی سنگین نوعیت کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

ان بچوں میں زیادہ تر کی عمریں 13 سے 15 سال کے درمیان ہیں جب کہ ایک کی عمر 7 سے 9 کے درمیان تھی۔ اینکر نے ان بچوں سے پیسوں کا لالچ دیکر نازیبا تصاویر بنوائی تھیں۔

63 سالہ برطانوی نیوز اینکر نے رواں برس جولائی میں دسمبر 2020 سے اگست 2021 کے درمیان ان بچوں کی ناشائستہ تصاویر بنانے کے 3 الزامات کو قبول کیا تھا جس پر انھیں کم از کم 10 ماہ یا زیادہ سے زیادہ 12 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ نیوز اینکر نے جنسی ہراسانی کا معاملہ سامنے آنے پر رواں برس اپریل میں "طبی بنیادوں" پر بی بی سی سے استعفیٰ دے دیا تھا جب کہ ادارہ انھیں پہلے ہی مقدمہ مکمل ہونے تک معطل کرچکا تھا۔

نیوز اینکر ایڈورڈز نے ان الزامات پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا لیکن ان کی اہلیہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے شوہر ذہنی صحت کے سنگین مسائل سے دوچار ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |