پی ٹی آئی کے بعد جے یو آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کیس بھی سماعت کیلئے مقرر

آمنہ علی  پير 16 ستمبر 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

  اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے بعد جمعیت علماء اسلام کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

کیس سے متعلق جے یو آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق جواب جمع کروائے گی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس سماعت کیلیے مقرر

قبل ازیں قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس بھی 18 ستمبر کو ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔