پینشن ادائیگی کا بوجھ چین نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا دی

مردوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63 جب کہ خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے بڑھا کر 55 اور 58 کر دی گئی


ویب ڈیسک September 16, 2024
مردوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63 جب کہ خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے بڑھا کر 55 اور 58 کر دی گئی

چین نے پینشن کی ادائیگی کے لیے خطیر فنڈز کے باعث ہونے والی مالی پریشانی سے بچنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کرکے 63 سال کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کو پینشن ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی کم ہوتی آبادی اور عمر رسیدہ ورک فورس کے مسئلے کا سامنا ہے۔

جس سے نمٹنے کے لیے چین کی حکومت نے اب ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آئندہ سال سے ہو جائے گا۔

منظور شدہ نئی ریٹائرمنٹ پالیسی کے تحت مردوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63 جب کہ خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے بڑھا کر 55 اور 58 کر دی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خواتین کے لیے بلیو کالر ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال جبکہ وائٹ کالر جاب کی عمر 55 سال تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں ریٹائرمنٹ کی عمر کا تعین 1950 کی دہائی میں کیا گیا تھا جب زندہ رہنے کی متوقع عمر 40 سال کے لگ بھگ تھی۔

چین دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جس کے باعث 1960 میں ایک گھرانہ ایک بچہ پالیسی نافذ کی گئی تھی تاہم اب پیدائش میں خطرناک حد تک کمی آچکی ہے جس کے بعد 2016 اور 2021 میں 3 بچوں کی پیدائش کا قانون نافذ کیا گیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں