جلسے کے دوران گرفتار پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اور کارکنان عدالت میں پیش

عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا


ویب ڈیسک September 16, 2024
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران گرفتار رکن قومی اسمبلی محمد زبیر سمیت 34 کارکنان کوعدالت میں پیش کردیا گیا۔

محمد زبیر سمیت پی ٹی آئی کے 34 کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار مصروف خان، مرزا عاصم اور آمنہ عدالت میں پیش ہوئی، ملزمان کی جانب سے وکلاء نے درخواست ضمانت بھی دائر کردی جس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |