کراچی: 12 ربیع الاوّل کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری

اسٹاف رپورٹر  پير 16 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاوّل کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت جلوس کی نگرانی و سیکیورٹی کیلئے پولیس کے 4 ہزار 332 پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 87 سینئر افسران سمیت 706 اے ایس آئیز و ایس آئیز ، 3 ہزار 374 ہیڈ کانسٹیبلز و کانسٹیبلز کو تعینات کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں سمیت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز اور ماہر نشانہ باز بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستے اور اس سے منسلک گلیاں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کیماڑی سے جناح برج ٹاور کی جانب ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ یونیورسٹی روڈ سے نیو ایم اے جناح روڈ آنےکیلئے جیل فلائی اوورکے نیچے سے آگے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

لسبیلہ بزنس ریکارڈر روڈ سے آنے والے ٹریفک کو جہانگیر روڈ، جمشید روڈ، بنوری لائٹ سگنل سے نیو ایم اے جناح یا جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا، تمام گلیاں، بہادر یار جنگ، گرو مندر مکمل طور پر تمام ٹریفک کےلئے بند رہیں گی۔

کراچی:شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کوسوسائی سگنل سے آگے آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کو کورٹ روڈ چورنگی کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو پریس کلب سےعبداللہ ہارون روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔

نشترروڈ، رنچھوڑ لائن سے کھارادر آنے والی ٹریفک کو لی مارکیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو موسیٰ لین، کھڈہ مارکیٹ کی جانب بھیجا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔