
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بارے اگاہ کیا۔
قبل ازیں جمعیت علماءاسلام کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت ہوا، جس میں اراکین قومی اسمبلیا ور سینیٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجوزہ آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ شرکا نے مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کو بھی سراہا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔