آئی سی سی آئی انتخابات میں ممبران کی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کا انکشاف

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے کمروں میں خفیہ وائس ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کی گئی ہیں


Khususi Reporter September 16, 2024
فوٹو- فائل

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انتظامیہ کی جانب سے آئی سی سی آئی کے انتخابات برائے 2024 میں آئی سی سی آئی کے عہدیداروں اور ممبران کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کے لیے اسلام آباد چیمبر کے سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے کمروں میں خفیہ وائس ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے کا انکشاف ہوا ہےآئی سی سی آئی کے اراکین نے انتظامیہ کی جانب سے ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کے مد مقابل اتحادی گروپ کے اراکین فیصل سہگل، تابش محبوب، آغا شیراز سید ندیم منصور سمیت دیگر اراکین چیمبرز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے اور انتخابات میں تمام گروپوں کو حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم نہیں کئے جارہے ہیں۔

فاونڈر گروپ کے مخالف امیدواروں کی انتخابی مہم اور آئی سی سی آئی میں سرگرمیوں کے لیے رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں اس سے پہلے ہمارے امیدواروں کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی اور ڈی جی ٹی او سے رجوع کرکے اپنا حق حاصل کیا اب اپنے مخالفین کو دبانے اور لالچ دینے کے لیے مختلف حربے اختیار کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فاؤنڈر گروپ میں پائے جانے والے خوف کا یہ عالم ہے کہ انہیں اپنے ہی عہدیداروں پر اعتبار نہیں ہے اور فاؤنڈر گروپ سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے کمروں میں خفیہ وائس ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کررکھی ہیں تاکہ ان عہدیداروں سے ملنے کے لیے آنے والے اراکین کی مانیٹرنگ کی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خفیہ وائس ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے کا معاملہ بھی الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لایا ہے مگر الیکشن کمیشن مسلسل جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے اور اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |