پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کی دوسری مشق کا انعقاد

مشق کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 16, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے دوسری جنگی مشق کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹرپبی میں پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلنگ اسٹرائیک ٹو کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون بڑھانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق ایلنگ اسٹرائیک ٹودونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوسری مشق ہے، ایک ہفتہ طویل مشق ایلنگ اسٹرائیک ٹوکا آغاز 8 ستمبر 2024 کو ہوا، جس میں دونوں ممالک افواج کے درمیان تجربہ اور تربیتی طریقہ کار کا باہمی فائدہ مند اشتراک حاصل کیا۔

اعلامیے کے مطابق اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں