خیبرپختونخوا میں گریڈ 9 کی بھرتیوں کیلیے نئی پالیسی جاری

7 کے علاوہ تمام محکمے اسکیل 9 میں بھرتیاں اپنے طور پر کرنے کے مجاز ہوں گے، اعلامیہ


ویب ڈیسک September 16, 2024
فوٹو: فائل

صوبائی حکومت نے مختلف سرکاری دفاتر میں 9 اسکیل میں بھرتیوں کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی۔

ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کے 7 ڈیپارٹمنٹس کے علاوہ دیگر تمام ڈیپارٹمنٹس میں 9 اسکیل میں ایٹا کے تحت بھرتی ختم کردی گئی ہے۔

پولیس، ریونیو، پٹواری، جیل، جنگلات، ایکسائز اور ریسکیو 1122 میں بھرتیاں ایٹا کے تحت ہی کی جائیں گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 7 محکموں کے علاوہ دیگر تمام محکمے اسکیل 9 میں بھرتیاں اپنے طور پر کرنے کے مجاز ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں