پاکستان میں 18 ستمبر کو جزوی چاند گرہن کا مشاہدہ ہوگا

پاکستانی وقت کے مطابق چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 7 بجکر 13 منٹ پر ہوگا


ویب ڈیسک September 16, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان میں رواں سال کا دوسرا مگر جزوی چاند گرہن کا مشاہدہ 18 ستمبر کو کیا جائے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کو مختصر وقت کے لیے گرہن لگے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 5 بج کر 41 منٹ پر مختصر وقت کیلیے ہوگا جبکہ عالمی معیار کے اوقات کے حساب سے پاکستان میں چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 7 بجکر 13 منٹ پر ہوگا جو 7 بج کر 44 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا۔

چاند گرہن کا 8 بج کر 16 منٹ پر زور ختم ہونا شروع ہوگا جو 9 بجکر 47 منٹ کر مکمل ختم ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انٹرنیشنل ٹائمنگ کے حساب سے چاند کو جب گرہن لگے تو اُس وقت پاکستان میں سورج طلوع ہوچکا ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جب چاند افق کے نیچے ہوگا تو پاکستان میں اس وقت چاند گرہن کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، یورپ ،ایشیاء کے زائد حصے ،افریقا ،شمالی اور جنوبی امریکا ،پیسفک اٹلانٹک، بحر ہند، ارکٹک اور انٹارکٹیکا میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں