دو حصوں میں تقسیم کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پہلا بورڈ اجلاس پیر کو کراچی میں ہوا

اجلاس میں یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ ہوئی


Staff Reporter September 16, 2024
فوٹو- فائل

دو حصوں میں تقسیم کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس پیر کو کراچی میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری ایوی ایشن نے بطور چیئرمین سی اے اے پہلے بورڈ اجلاس کی صدارت سی اے اے ہیڈ کواٹرز کراچی میں کی تاہم اس وقت عجیب وغریب صورت حال پیدا ہوئی جب سیکریٹری ایوی ایشن احسن منگی کی خواہش سی اے اے بورڈ اجلاس دوسرے محکمے پی اے اے کے دفتر میں بلایا گیا اچانک مقام کی تبدیلی پر سی اے اے افسران حیران رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تمام ڈائریکٹرز سی اے اے ہیڈکوارٹرز سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں بلائے گئے۔

اجلاس میں یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ ہوئی برطانوی سول ایوی ایشن سے پائلٹس لائسنس امتحان کے کنٹریکٹ پر بھی شعبہ لائسنسنگ حکام بورڈ کو بریفنگ دی گئی۔

بورڈ اجلاس میں سی اے اے شعبہ پائلٹ لائسنس، ایئروردینس، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئر ٹرانسپورٹ، ایئرومیڈیکل، ایئرڈوڈروم اینڈ ایئرواسپیس کے متعلق تیاریوں اور اقدامات پر بھی بورڈ اجلاس میں گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ایوی ایشن کے نئے بورڈ کو گزشتہ ماہ تشکیل دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔