گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور پرتگالی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

ملاقات میں صحت اور قابل تجدید انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پرتبادلہ خیال ہوا


ویب ڈیسک September 16, 2024
فوٹو- فائل

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں پرتگال سے آئے سرمایہ کاروں کے وفد نے اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر محمد سہیل کی قیادت میں ملاقات کی۔

وفد میں ڈاکٹر سہیل، ٹائیگوسلوا فیلکاؤ، سیونی ڈلائیویرا، جوز پاولو مارو ، مانول اینٹونیوساوسا اور چوہدری اورنگزیب شامل تھے ملاقات میں صحت اور قابل تجدید انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پرتبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایک محفوظ ملک ہےحکومت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری میں خصوصی سہولیات دے رہی ہے

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت میں ترقی کا دارومدار صنعت و حرفت میں ترقی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری پر ہے پاکستان سرمایہ کاری بڑھانے اور سرمایہ کاروں کو دوستانہ پالیسیوں کے حوالے سے پر عزم ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی خطیر زرمبادلہ کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں صحت ، زراعت اور انرجی سمیت دیگر شعبوں میں دوست ممالک کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں