وزیراعلیٰ سندھ کا کابینہ ارکان کے ہمراہ فیضان مدینہ کا دورہ

آج ہمیں پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور امن و امان کی بحالی کی دعائیں مانگنی چاہئیں، مراد علی شاہ


Staff Reporter September 17, 2024
فوٹو: سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کابینہ ارکان کے ہمراہ دعوت اسلامی کے عالمی مرکز فیضان مدینہ میں علامہ الیاس قادری کے درس میں شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ آج یہاں عاشقان رسول کی بڑی تعداد موجود ہے، مدنی مرکز میں حضور اقدس ﷺ کا میلاد بڑی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دعوت اسلامی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات کا اہم مرکز ہے، دعوت اسلامی ایک نمایاں بین الاقوامی تبلیغی تنظیم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دعوت اسلامی کے کارکنان کم و بیش 200 ممالک میں موجود ہیں اور یہ تنظیم 100 سے زائد شعبہ جات میں اسلام کی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دعوت اسلامی اصلاحی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے، سندھ میں آنے والے ہولناک سیلاب کے دوران دعوت اسلامی نے متاثرین کی دل کھول کر مدد کی۔

 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ہمیں پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور امن و امان کی بحالی کی دعائیں مانگنی چاہئیں، اللہ پاک ہمیں سرکار دو عالم ﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |