سندھ بار کونسل میں صوبائی بار کونسلز کی کورآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں بلوچستان بار کونسل، کے پی بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے ارکان نے شرکت کی


کورٹ رپورٹر September 16, 2024

سندھ بار کونسل میں صوبائی بار کونسلز کی کورآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں بلوچستان بار کونسل، کے پی بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد پیش کی گئی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ ماضی کی طرز پر چیف جسٹس پاکستان کے نوٹیفکیشن کا اجرا وقت سے پہلے کیا جائے۔ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر دیگر ملازمین کے مساوی رکھا جائے۔ ریٹائرڈ ملازمین بشمول ججز اور جنرلز کی دوبارہ تعیناتی پر پابندی عائد کے جائے۔ عدلیہ سے متعلق مجوزہ آئینی ترامیم سے قبل وکلا نمائندگان اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

قراردار میں یہ بھی کہا گیا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کروائے جائیں۔ معاشی صورتحال کے پیش نظر تمام غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جائے، غیر قانونی طور پر حاصل شہریت کو منسوخ کیا جائے۔ عام شہری کو ریلیف کے لئے پیٹرو، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ تمام ججز، جرنلز، بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کے اثاثے ظاہر کئے جائیں۔ امید ہے جوڈیشل کمیشن کے رولز آئندہ اجلاس میں منظور کرلئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں