کراچی اور پشاور ایئر پورٹس سے 2مسافر گرفتار صابن کی ٹکیوں میں رکھی منشیات برآمد

ملزمان مزید قانونی کارروائی کیلیے برآمد شدہ منشیات کیساتھ اے این ایف حکام کے حوالے


ویب ڈیسک September 17, 2024
فوٹو : اے ایس ایف

اے ایس ایف نے کراچی اور پشاور ایئر پورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 2.652 کلو گرام ہیروئن برآمد کی جبکہ پشاور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے ایک مسافر سے 700 گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔

کراچی ایئرپورٹ پر جدہ کی پرواز سے جانے والے مسافر سلام اللہ نے منشیات بیگ میں رکھے صابن کی ٹکیوں میں چھپا رکھی تھی، تلاشی پر مسافر سے صابن کی ٹکیوں سے 2.652 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

پشاور میں بحرین کے لیے سفر کرنے والے مسافر عاطف نے اپنے بیگ کی تہہ میں مہارت سے منشیات چھپا رکھی تھی، مذکورہ کارروائی کے دوران بیگ سے 700 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کو سرچ کرنے پر مشکوک قرار دیا، ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |