جشن میلاد النبیؐ کوئٹہ میں سکیورٹی سخت موبائل فون سروس معطل

جلوس کے راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کرکے دکانیں اور تجارتی مراکز بند کروا دیے گئے


ویب ڈیسک September 17, 2024
(فوٹو: فائل)

جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 12 ربیع الاول پر جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں کچھ مقامات پر موبائل فون سروس کو معطل کیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق مرکزی جلوس باچا خان چوک سے برآمد ہوگا جو روایتی راستوں سے گزرتا ہوا مقررہ مقام پر ختم ہوگا۔


جلوس کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی نفری تعینات کرکے جلوس کے روٹ پر دکانیں اور تجارتی مراکز بند کروا دیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں