چیمپیئنز ٹرافی؛ انتظامات کے جائزے کیلیے آئی سی سی وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

 لاہور: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد چار روزے دورے پر آج رات کراچی پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق چھ ارکان پر مشتمل وفد نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ٹیموں کے لیے مجوزہ ٹریننگ سہولیات کا بھی معائنہ کرے گا۔

ٹیموں کے قیام اور سہولیات کے لیے ہوٹل مینجمنٹ ٹیم سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کے حکام کی طرف سے بریفینگ کے ساتھ حفاظتی امورز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ‘چیمپئینز ٹرافی، جے شاہ کا بلامقابلہ منتخب ہونا! ڈیل لگتا ہے’

دوسرے مرحلے میں وفد اسلام آباد اور لاہور کا بھی دورہ کرکے اسی طرح مرحلہ وار انتظامات دیکھے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی انتظامات دیکھنے کے لیے پاکستان آنے والا مجموعی طو پر یہ آئی سی سی کا چوتھا وفد ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔