2024

چیمپیئنز ٹرافی انتظامات کے جائزے کیلیے آئی سی سی وفد آج پاکستان پہنچے گا

ٹیموں کے قیام اور سہولیات کے لیے ہوٹل مینجمنٹ ٹیم سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں


Sports Desk September 17, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد چار روزے دورے پر آج رات کراچی پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق چھ ارکان پر مشتمل وفد نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ٹیموں کے لیے مجوزہ ٹریننگ سہولیات کا بھی معائنہ کرے گا۔

ٹیموں کے قیام اور سہولیات کے لیے ہوٹل مینجمنٹ ٹیم سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کے حکام کی طرف سے بریفینگ کے ساتھ حفاظتی امورز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 'چیمپئینز ٹرافی، جے شاہ کا بلامقابلہ منتخب ہونا! ڈیل لگتا ہے'

دوسرے مرحلے میں وفد اسلام آباد اور لاہور کا بھی دورہ کرکے اسی طرح مرحلہ وار انتظامات دیکھے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی انتظامات دیکھنے کے لیے پاکستان آنے والا مجموعی طو پر یہ آئی سی سی کا چوتھا وفد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں