اپنے گاؤں کیلئے پُل تعمیر کرنے پر شہری کو 2 سال قید

شمالی چین واقع ژین لن گاؤں کو دریائے تاؤر میں آئی طغیانی نے مکمل طور پر دیگر اضلاع سے منقطع کر دیا تھا


ویب ڈیسک September 17, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک چینی شہری جس نے اپنے پیسوں سے ایک الگ تھلگ گاؤں کے لیے پل تعمیر کروایا، کو مع جرمانہ دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

2005 سے قبل شمالی چین کے صوبہ جیلن میں واقع ژین لن گاؤں کو دریائے تاؤر نے مکمل طور پر منقطع کر دیا تھا، مقامی لوگوں کو قریب ترین پل تک تقریباً 70 کلومیٹر کا سفر کرنا پڑتا تھا۔

تاہم اس وقت سب کچھ بدل گیا جب ہوانگ ڈیی نام کے ایک دیہاتی نے، جو پہلے گاؤں آنے جانے کے لیے ایک چھوٹی سی فیری چلاتا تھا، نے فیصلہ کیا کہ علاقائی حکام تو پُل تعمیر نہیں کریں گے، اس نے دریا پر ایک چھوٹا پل بنانے کا فیصلہ کیا۔

پل کے اس منصوبے کا کمیونٹی کی طرف سے خیرمقدم کیا گیا اور لوگ اسے استعمال کرنے کے لیے ہوانگ کو چھوٹی قیمت ادا کرنے پر زیادہ مطمئن تھے کیونکہ یہ قریب ترین مجاز پل تک 70 کلومیٹر ڈرائیو کرنے سے کہیں زیادہ سستا اور کم وقت لینے والا تھا۔

لیکن تاونان واٹر افیئرز اتھارٹی نے پل کو ختم کرنے کا حکم دیا اور ہوانگ اور اس کے خاندان پر اپنے بنائے گئے پُل سے غیر قانونی طور پر فائدہ اٹھانے پر الزام عائد کیا جس پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |