2024

روسی نائب وزیراعظم کل دورے پر پاکستان پہنچیں گے

روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔


ویب ڈیسک September 17, 2024
روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔

روسی ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچوک کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔ وہ صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور روسی ہم منصب کے درمیان کل باضابطہ مذاکرات ہوں گے جن میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارت و معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

دونوں ممالک کے درمیان ریل اور روڈ روابط کے فروغ کے لیے یہ اہم دورہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں