سابق صدر عارف علوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات مجوزہ آئینی ترامیم پر گفتگو

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عارف علوی کو خصوصی ٹاسک بھی سونپا گیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک September 17, 2024
ملاقات میں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا (فوٹو: اسکرین گریب)

سابق صدر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں مجوزہ آئینی ترامیم پر گفتگو کی گئی۔


ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سابق صدر عارف علوی کا اپنی رہائش گاہ پر استقبال کیا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی موجود تھے۔ اس دوران اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔


ملاقات میں مولانا عطا الحق درویش، مولانا اسعد محمود، اخونزادہ حسین، عبدالجلیل جان بھی شریک تھے۔


عارف علوی نے آئینی ترامیم سے متعلق مؤقف پیش کرنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد دی۔


ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عارف علوی کو خصوصی ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں