کوئی بھی چیز اسرائیل کو غزہ میں جارحیت کا جواز نہیں پیش کرسکتی اقوام متحدہ

غزہ میں ہونے والے مظالم ناقابل تصور ہیں، جنرل سیکرٹری یو این

غزہ میں ہونے والے مظالم ناقابل تصور ہیں، جنرل سیکرٹری یو این

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر غزہ میں پیدا ہونے انسانی المیے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی تباہی، مصائب اور دکھوں کا شاید کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا۔ وہاں ہونے والے مظالم ناقابل تصور ہیں۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کو آئندہ ماہ ایک سال مکمل ہوجائے گا اور اس دوران ہونے والے تباہی کے ایسے مناظر میں نے دنیا بھر میں آج تک کہیں نہیں دیکھے۔


انتونیو گوتریس نے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 24 لاکھ کی آبادی کو سنگین اور پُر آفت حالات کا سامنا ہے، پناہ گزینوں کے پاس نہ کھانے کو کچھ اور نہ سر چھپانے کی جگہ ہے۔

اسرائیل کے دعوے حقِ دفاع سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کوئی بھی چیز اسرائیل کو اس ظلم و بربریت کا جواز نہیں دے سکتی۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید ہونے والئ فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 91 ہزار سے زائد زخمی ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
Load Next Story