گیمرز کیلئے پینے والے نوڈلز متعارف

نیپون ہیم نامی کمپنی نے یہ نوڈلز متعارف کرائے ہیں


ویب ڈیسک September 17, 2024
[فائل-فوٹو]

ہم نے ہمیشہ نوڈلز کھائے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں ایسے بھی نوڈلز ہیں جن کو پیا جاسکتا ہے۔

نوڈلز شاید سب سے آسان کھانے کی خوراک ہے لیکن ایک جاپانی کمپنی نے اس کھانے کو اور بھی آسان بنانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

نیپون ہیم نامی کمپنی نے حال ہی میں Boost Noodle لانچ کیے، ایک قسم کے رامین نوڈلز جو گیمرز کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو گیم سے وقفہ لیے بغیر اپنی بھوک کو مٹانا چاہتے ہیں۔

بوسٹ نوڈلز رامین ایک آسان پلاسٹک پاؤچ میں آتا ہے اور اسے ایک ہاتھ سے کھایا جا سکتا ہے۔ بوسٹ نوڈلز گوشت، خمیر شدہ بانس کی ٹہنیوں اور سمندری غذا کے شوربے پر مشتمل ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔