عید میلادالنبیﷺ پر سندھ میں رینجرز کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات

اسنیپ چیکنگ ، موبائل پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کیلیے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے، ترجمان سندھ رینجرز


ویب ڈیسک September 17, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے 12 ربیع الاول کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی، حیدرآباد، جامشورو، سکھر ، نواب شاہ، بدین اور دیگر شہروں میں عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اہلکاروں کی بڑی تعدد تعینات کی گئی ہے۔

رینجرز کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے عید میلادالنبیﷺ کے جلوسوں کی نگرانی کا عمل جاری ہے۔

عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز اور پولیس کی جانب سے مشتر کہ فلیگ مارچ بھی کیا، جبکہ اسنیپ چیکنگ ، موبائل پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کے لیے رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔