جولائی اگست میں غذائی اجناس کے استعمال میں کمی کا رجحان

دو ماہ میں مختلف اقسام کی غذائی اجناس کی درآمدات 33 فیصد کمی سے 24 کروڑ 53لاکھ ڈالررہ گئی


Irshad Ansari September 17, 2024
فوٹو: فائل

رواں مالی سال25-2024 کے پہلے دو ماہ (جولائی،اگست) کے دوران ملک میں درآمدی غذائی اجناس کے استعمال میں کمی کا رجحان ہے، اس عرصے میں مختلف اقسام کی غذائی اجناس کی درآمدات 33 فیصد کمی سے 24 کروڑ 53لاکھ ڈالررہ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں غذائی درآمدی بل 18فیصد کمی سے ایک ارب 6 کروڑڈالر رہ گیا ہے جبکہ دودھ کا درآمدی بل 23 فیصد کمی سے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے۔ اس کے علاوہ چائے کی پتی کی درآمد 46451 ٹن سے کم ہوکر38847 ٹن رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو ماہ میں چائے کا درآمدی بل 11کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 9 کروڑ79لاکھ ڈالر رہ گیا،2 ماہ میں سویابین کی درآمدات 52 فیصد کمی سے 2 کروڑ22 لاکھ ڈالر تک آگئی۔

اعدادوشمار کے مطابق پام آئل کی درآمدات 10 فیصد کمی سے 49 کروڑ 59 لاکھ ڈالر رہ گئی، دالوں کی درآمدات 21 فیصد کمی سے 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |