بھارتی کوریوگرافر جانی ماسٹر پر 21 سالہ خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج

پولیس نے جانی ماسٹر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فلم انڈسٹری کے افراد سے بھی رابطہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 17, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بھارت کے نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ کوریوگرافر جانی ماسٹر کے خلاف 21 سالہ خاتون کوریوگرافر کی جانب سے زیادتی کا سنگین مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے حیدرآباد میں پولیس کو رپورٹ درج کرائی، جس میں الزام لگایا گیا کہ جانی ماسٹر نے 2019 میں متعدد بار چنئی، ممبئی اور حیدرآباد میں ان کے ساتھ زیادتی کی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ جانی ماسٹر کی جانب سے فلم انڈسٹری سے نکالنے کی دھمکیوں کی وجہ سے وہ خاموش رہی اور اب شکایت درج کرائی ہے۔ اس سے قبل بھی جانی ماسٹر پر ہراسانی کا مقدمہ دائر ہو چکا ہے۔

پولیس نے جانی ماسٹر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فلم انڈسٹری کے افراد سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔