اقتدار میں آئے تو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کردیں گے کانگریس

مودی کے دور میں وادیٔ کشمیر خوابوں کا قبرستان بن گئی، کانگریس رہنما پون کھیرا


ویب ڈیسک September 17, 2024
مودی کے دور میں وادیٔ کشمیر خوابوں کا قبرستان بن گئی، کانگریس رہنما پون کھیرا

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگرس نے کشمیر کو اس کا کھویا ہوا حق دلانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے دور میں کشمیر خوابوں کا قبرستان بن چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما پون کھیرا نے کشمیر سے متعلق پالیسی پر کہا ہے کہ مظلوم اور لاچار کشمیریوں کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ 2019 میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے پورا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

پون کھیرا نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک ایسی ریاست بن گئی ہے جس کا حق چھین کر اسے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا دیا گیا۔

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر پر مودی نے جابرانہ سیاست کی ہے۔ کشمیر کی آزادی واپس حاصل کرنا ضروری ہے۔

کانگریس رہنما پون کھیرا نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار کانگریس رہنما پون کھیرا نے جموں و کشمیر میں آئندہ ہفتے ہونے والے الیکشن کے انتخابی مہم کے آغاز پر کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |