بھارت پانچویں مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا

فائنل میں میزبان چین کو 0-1 سے شکست، جوگراج سنگھ نے میچ کے اکیاون ویں منٹ میں واحد گول اسکور کیا


ویب ڈیسک September 17, 2024
فوٹو: ایشین ہاکی فیڈریشن

دفاعی چیمپئن بھارت نے میزبان چین کو 0-1 سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بھارت کی طرف سے جوگراج سنگھ نے میچ کے اکیاون ویں منٹ میں واحد گول اسکور کیا، چین کی کوئی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

بھارت 2011، 2016 اور 2023 میں بھی ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے جبکہ 2018 میں پاکستان اور بھارت مشترکہ فاتح تھے۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی، کھلاڑیوں کیلیے فی 100 ڈالر انعام کا اعلان

فائنل سے قبل ہونے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں