راولپنڈی میں کیش چھینے والا تین رکنی گینگ گرفتار

تین رکنی گینگ کے قبضے سے مسروقہ رقم 5 لاکھ 25 ہزار روپے اور 3 پستول برآمد کیے گیے


Saleh Mughal September 17, 2024
فوٹو ایکسپریس نیوز

راولپنڈی کے علاقے تھانہ سٹی پولیس نے دو ہفتے قبل عالم خان روڈ پر شہری سے گن پوائنٹ پر کیش چھیننے والے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان تین رکنی گینگ کے قبضے سے مسروقہ رقم 5 لاکھ 25 ہزار روپے اور 3 پستول برآمد کیے گئے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے گینگ ٹریس کیا اور ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا گیا ہے۔ شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

ایس پی راول کے مطابق منظم و متحرک گینگز قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ملزمان کے ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں