روس کے ڈپٹی وزیراعظم کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقاتیں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اور دیگر اعلیٰ حکام سے متوقع ہیں


ویب ڈیسک September 17, 2024
(فوٹو فائل)

روس کے ڈپٹی وزیراعظم کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے اور پاکستان میں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

دورے کے دوران روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقاتیں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اور دیگر اعلیٰ حکام سے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل باضابطہ مذاکرات ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کے درمیان ہوں گے۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان ریل اور سڑک کے روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |